بیرسٹر امجد ملک کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

0
290

اسلام آباد /پیرس (این این آئی)مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نے جمعیت علمائِ اسلام (ف) کے ورکرز کنوونشن پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن پاکستان میں جمہوریت اور ترقی کے خلاف ہے جسکی قطعاً اجازت نہیں دی جانی چاہیے،ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے،نو مئی کے بعد عوام نے شرپسندی انتشار اور ریاست مخالف پراپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے،نواز شریف کا بیانیہ ہی اصل حقیقت ہے ،اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن )کا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کو یورپ میں مزید متحرک کرنے کیلئے فرانس میں مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل مہاراج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی چیف کوآرڈینیٹر اور سیز بیرسٹر امجد ملک تھے۔ پارٹی تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی امور اور چیپٹر کے متعلق مشاورت کی گئی اور اوورسیز کنونشن کی بابت تجاویز حاصل کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ اصغر علی ، سرپرست سردار ظہور اقبال اور سرپرست اعلی طلعت چوہان نے بیرسٹر امجد ملک کا بھرپور استقبال کیا۔ چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ اصغر علی نے کہا کہ 34 ملکوں کی اوورسیز تنظیموں کو ایک لڑی میں پرو کر اسحق ڈار اور امجد ملک نے ایک کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ سرپرست سردار ظہور اقبال نے بیرسٹر امجد ملک کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں ورکرز کی آواز قرار دیا۔ سرپرست اعلی طلعت چوہان نے مہمان گرامی کو فرانس میں خوش آمدید کہا اور انہیں سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افئیرز بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اسحق ڈار ، نورالحسن تنویر اور بیرسٹر امجد ملک کی تنظیم نو کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) قائد محترم میاں نواز شریف کے بیانئے پر ایک چھتری تلے متفق اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسکم لیگ (ن )فرانس نے قائد مسلم لیگ (ن )کو فرانس میں کنونشن کرنے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ قربانی اور حق پرستی کا درس دیتا ہے،فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ باجور (خار) میں جمعیت علمائِ اسلام (ف) کے ورکرز کنوونشن پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں،دشمن پاکستان میں جمہوریت اور ترقی کے خلاف ہے جسکی قطعاً اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔چیف کوآرڈینیٹر اور سیز بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ایسے موقع پر جب انتخابات قریب ہیں اس وقت اور سیز میں پارٹی کو منظم اور فعال کرنا انکی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین ، سوشل میڈیا اور تاجر ونگ بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کیا جائے اور سچ پر مبنی معلومات کے زریعے مخالف کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ یوتھ کو پوری دنیا میں ایک چھتری کے نیچے لا رہے ہیں۔انہوںنے نکہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر پاکستان کے سفیر ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگلا دور تجارت کا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری جی ایس پی پلس کے زریعے پاکستان کی ون ونڈو سرمایہ کاری کی پالیسی کی حمایت کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تاجر برادری کو پاکستانی مصنوعات کو مقامی یورپین مارکیٹ تک رسائی کیلئے تجاویز دینی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت پاکستانی تاجروں کی پاکستانی مصنوعات کو مقامی مارکیٹ تک رسائی کیلئے حوصلہ افزائی کرے گی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ جب مسلم لیگ نے پی ڈی ایم کے ساتھ حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مشکل ترین حالات کے باوجو پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے اور آج ملک مشکل حالات سے گذر چکا ہے، انشااللہ آگے ترقی کا راستہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ فرانس اور پاکستان کے دفاعی اور سفارتی تعلقات تاریخی ہیں،دونوں ملک دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ اوورسیزپاکستانیوں کی خدمت کی ہے۔ پچھلی حکومت میں گرین زون کا اجراء، پنجاب اوورسیز کمیشن کا قیام ، اوپی ایف کی تنظیم نو ایک بڑا کارنامہ تھا۔ اگلی حکومت (ن) لیگ کی ہوئی تو قبضہ کے خاتمے کیلئے اوورسیز کی عدالتیں اور پارلیمان میں انشااللہ اوورسیز کو سیٹیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومئی نے پاکستان تبدیل کردیا ہے،ایک پیج تبدیلی کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے،اب ملکر ہی پاکستان کی خدمت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان بنانے والی جماعت ہے اور یہی سیاسی جماعت ملک کو تمام مشکلات سے نکال کر معاشی طور پر مضبوط بنائے گی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کے دور میں ہی ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھی ہے اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ ہمارے کارکن ہمارے اثاثہ ہے جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔ آج ان سب عہدراران کو سراہا رہے ہیں۔ شرکاءمیں سرپرست سردار ظہور اقبال ، کیربین راجہ علی اصغر ، سینئر نائب صدر شمروز الہی گھمن ، نائب صدر چوہدری محمد حسین، یوتھ ونگ کے صدر شف اصغر علی خان، میر قدیر، امتیاز ڈار ، عبدالشکور، آفتاب گِلو، شیخ طارق جاوید ، خواتین ونگ کی نیّر سلطانہ ، عرفان چاند، ملک انعام، راجہ اشفاق حسین، سبت مزمل اور طلعت محمود چوہان نے شرکت کی۔ میڈیا کی جانب سے رضا چوہدری، یونس خاں ، شاہ زیب ، خرم شہزاد نے شرکت کی۔ میڈیا کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ بعد ازاں سابق صدور اختر بٹ اور ریاض پاپا اور سابق سیکرٹری جنرل یوسف خان سمیت تمام عہدیداران کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔