لاہور (این این آئی) پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ پہلی بار جب سلمان خان کو حقیقت میں دیکھا تو خوشی سنبھالی نہیں جارہی تھی۔اداکارہ انوشے اشرف نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا۔انوشے نے کہا کہ جب ہم بھارت گئے تو سلمان خان سے ہماری ملاقات کسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، میرے ساتھ میری بہن، کیمرہ مین، رائٹر اور چند اور لوگ بھی موجود تھے، انہیں پہلی مرتبہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر خوشی سنبھالی نہیں جا رہی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ پھر وہ انٹرویو شروع ہونے سے پہلے کچھ دیر کیلئے اٹھ کر چلے گئے اور کہہ دیا کہ میں شرٹ تبدیل کر کے آتا ہوں، چند سیکنڈ بعد وہ بنا شرٹ پہنے آئے اور اس وقت دو شرٹس ان کے ہاتھ میں تھیں تو مجھ سے پوچھنے لگے کہ کون سی اچھی لگے گی؟انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے سپر سٹار کو یوں اصل میں دیکھ کر خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ورنہ اس سے پہلے تو ہم نے انہیں بس فلموں میں ہی دیکھا تھا۔
مقبول خبریں
غزہ مذاکرات اور یرغمالیوں کی واپسی میں پیش رفت ہوئی ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیش...
جو عزت نہ دے، اس کی زندگی میں جگہ نہیں،اداکارہ رمشا خان
کراچی (این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور مقبول اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے، اس...
کامیابی کیلئے شہرت یا دولت ہی نہیں سنجیدگی بھی ضروری ہے، لائبہ خان
کراچی(این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لیے محض شہرت یا...
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...