واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے چین سے تعلق رکھنے والی مزید کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے اور ان کی مصنوعات کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے جبکہ حکام تمام سپلائی چین سے جبری مزدوری کا خاتمہ چاہتے ہیں بالخصوص وہ ایغور(یغور) جیسی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ بیٹری بنانے والی کمپنی کیمل گروپ اور مسالے تیار کرنے والی کمپنی چینگوانگ بائیوٹیک گروپ کو ایغور سے جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ (یو ایف ایل پی اے) کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ان کمپنیوں پر چین کی حکومت کے ساتھ مل کر جبری مشقت یا ایغور اقلیتوں جیسے ستم رسیدہ گروہوں کے ارکان کو سنکیانگ کے علاقے سے نکالنے کے علاوہ ان کی نقل و حمل پر پابندی یا ان سے جبری مشقت لینے کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔امریکا کی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے ایک بیان میں کہا کہ ممنوعہ فہرست میں چینی کمپنیوں کے اضافے سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے امریکا کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ جبری مشقت سے تیار کردہ سامان ہمارے ملک میں درآمد نہ کیا جائے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...