ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈینش ہم منصب لارس لوکے راسموسن سے ٹیلی فون پر گفتگومیں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب ایسے واقعات کو مسترد کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل نے ڈنمارک پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی انتہاپسندانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کرتی ہیں۔انھوں نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ کو یہ بھی بتایا کہ انتہاپسندوں نے نفرت کو ہوا دینے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کا استحصال کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ (انتہاپسند) نہ صرف دین اسلام پر تنقید کرناچاہتے ہیں بلکہ مسلمانوں کو مشتعل بھی کرنا چاہتے ہیں۔شہزادہ فیصل نے راسموسن سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے فائدہ اٹھانے والے صرف انتہاپسند ہیں۔راسموسن نے قرآن کو جلانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک پہلے ہی اس طرح کی کارروائیوں کی مذمت کرچکا ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...