توہین کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے ، اسد عمر

0
152

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک اٰنصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ توہین کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے ۔اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ توہین الیکشن کمیشن کیس کے مختلف پہلو ہیں ،توہین کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی کے صرف دس دن رہ گئے ہیں ،الیکشن کمیشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو نا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف الیکشن شیڈول جاری ہو رہا ہو گا تو دوسری پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت ہو گی۔