اسلام آباد (این این آئی)دانیال افضل کی ڈائریکشن میں بننے والی ویب سیریز ‘فاطمہ جناح’ کا پہلا سیزن رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ سیریز میں مادرِ ملت کو تین ادوار میں پیش کیا جائے گا جن میں تقسیم سے قبل 30 سالہ فاطمہ جناح، آزادی کے دوران 50 سالہ اور تقسیم کے بعد 70 سالہ فاطمہ جناح شامل ہیں۔ویب سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کرنے کے لئے سندوس فرحان، سجل علی اور سامیہ ممتاز کو شامل کیا گیا ہے۔پہلے حصے میں کہانی عظیم سیاسی رہنما کی بہن ہونے کے گرد گھومے گی۔دانیال افضل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ویب سیریزکی شوٹنگ صرف لاہور اور اسلام آباد میں کی گئی ہے، اس میں نہ صرف فاطمہ جناح بلکہ کئی دیگر تاریخی شخصیات بھی نظر آئیں گی۔اس موقع پر قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، رٹی جناح اور رانا لیاقت حسین کے کردار بھی جلوہ گر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ویب سیریز رضا پیر بھائی کی کتاب ”مادرِ ملت” کی کہانی پر مبنی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...