ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سپراسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی رومینٹک کامیڈی ڈراما فلم نے اپنی ریلیز کے ساتویں دن انڈین باکس آفس پر 6.25کروڑ کا بزنس کیا اور مقامی باکس آفس پر اس کا مجموعی بزنس 73کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلم مقامی اور عالمی باکس آفس پر ایک کامیابی حاصل کررہی ہے اور پوری دنیا میں اس نے 100کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔راکی اور رانی کی پریم کہانی عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی محبت کہانی پر مشتمل ہے جن کو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ اس فلم کے ساتھ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آئے ہیں۔نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی،جیا بچن بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...