اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ الحمدللہ میں درست ثابت ہو گیا۔ایک بیان میں عمرفاروق ظہور نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے مرتکب قرار پائے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔عمر فاروق ظہور نے کہا کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی۔انہوںنے کہاکہ عدالت اور شواہد سے میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ۔فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سیان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...