کراچی (این این آئی)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے۔کراچی میں ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے فورا اسلام آباد بلایا گیا ہے تو اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے، متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور جغرافیائی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، تاجر برادری کو سہولت دیے بغیر ترقی نا ممکن ہے، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیر نہیں ہوتیتھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...