اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کردیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھا گیا کہ میری گرفتاری متوقع تھی اور میں نے یہ پیغام اپنی گرفتاری سے پہلے ریکارڈ کیا تھا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ یہ لندن پلان کی تکمیل میں ایک اور قدم ہے تاہم میں چاہتا ہوں کہ میری پارٹی کے کارکن پْرامن، ثابت قدم اور مضبوط رہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے جو الحق ہے اور ہم لا الہ الا اللّٰہ پر یقین رکھتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب تک یہ پیغام آپ تک پہنچے گا تب تک یہ مجھے گرفتار کرچکے ہوں گے اور میں جیل میں ہوں گا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...