ِکراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار سمیع خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹی کے بعد اب بیٹے کے والد بھی بن گئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار سمیع خان نے بچے کے پیروں کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ‘ماشااللہ، الحمداللہ، میں ہمارے آنکھوں کے تارے ، ننھے مہمان شاہ میر خان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بیحد پْرجوش ہوں، تاریخ پیدائش 2 اگست 2023 ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ اداکار کی شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں، ان کی شادی 2009 میں شانزے خان سے والدین کی مرضی سے ہوئی تھی ان کی اس سے قبل ایک بیٹی ماہ نور خان ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...