لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے چہرے کے خوبصورتی کیلئے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں۔حمائمہ ملک کے حسن کے دیوانے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کی خوبصورتی کے چرچے رہتے ہیں۔اپنی جلد کا خیال رکھنے کے حوالے سے اداکارہ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں اپنے بیگ میں ہمیشہ دھوپ سے بچاؤ کے لئے سن سکرین کریم رکھتی ہوں جس کا روزانہ ہی استعمال کرتی ہوں۔حمائمہ نے بتایا کہ میری جِلد خشک ہے، اس لئے اسے ہمیشہ موئسچرائز کرتی ہوں، اس کے ساتھ روزانہ دن میں تین کپ سبز چائے کے پیتی ہوں جس سے چہرے پر لکیریں نہیں پڑتیں اور گرین ٹی جِلد کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی بھی سوڈا ڈرنک نہیں پیتی کیوںکہ اس سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی دن بھر خوب پانی پیتی ہوں جس سے چہرے اور جلد پر نکھار آتا ہے، سکن نرم و ملائم رہتی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...