گرمیوں میں عمرہ کرنے والوں کے لیے تین ہدایات جاری

0
213

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے گرمیوں میں عمرہ کرنے کے حوالے سے 3 رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گرمیوں میں عمرہ کرنے کے لیے جب ضروری ہو تو طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔ اس موسم گرما میں عمرہ کرنے کے لیے ایسے اوقات کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے جب درجہ حرارت معتدل ہو۔ اسی طرح سعودی عرب میں مکہ مکرمہ آمد کے فوری بعد عمرہ نہ کیا جائے بلکہ پہلے آرام کرلیا جائے۔