واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے ہاتھوں ایک فلسطینی کے قتل کی مذمت کی ہے اور اس واقعے کو دو ٹوک زبان الفاظ میں دہشت گردی قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے تحت مغربی کنارے میں تشدد میں اضافے سے واشنگٹن کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔اسرائیلی پولیس نے دو آباد کاروں کو رام اللہ کے مشرق میں واقع گاں رقہ کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ دونوں ایک گروپ کا حصہ تھے جس نے پتھر پھینکے ، کاروں کو آگ لگائی اور فائرنگ کی، جس سے ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میںمکمل احتساب اور انصاف” کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہہم کل انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں ایک 19 سالہ فلسطینی شہید ہو گیا تھا۔آباد کاروں نے مغربی کنارے کے دیہاتوں پر بار بار حملے کیے جس سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ ان حملوں کے متاثرین میں دوہری امریکی اور فلسطینی شہریت رکھنے والے فلسطینی بھی تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...