اسلام آباد (این این آئی)وزارت آئی ٹی نے سرکاری ملازمین کے لیے بیپ پاکستان اپلیکیشن لانچ کردی۔بیپ پاکستان اپلیکیشن کو41 وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے لانچ کیا گیا ۔ یہ ایپ پاکستان میں واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشنز کا متبادل ہوگی، یہ ملک میں سرکاری ملازمین کے محفوظ رابطوں کے لیے استعمال ہوگی جس میں آڈیو، ویڈیو کالنگ اور ویڈیو کانفرسنگ کی سہولت ہوگی۔وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام امین الحق اور وزارت کے دیگرحکّام نے بیپ پاکستان اپلیکیشن کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ سی ای او این آئی ٹی بی بابر بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیپ پاکستان اپلیکیشن ای آفس میں مدد گار ثابت ہوگی۔اْنہوں نے کہا کہ بیپ اپلیکیشن کے ذریعے سرکاری دستاویزات محفوظ طریقے سے منتقل ہوسکیں گے۔ بابر بھٹی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس اپلیکیشن کو وفاقی محکموں کے لیے لانچ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر بھی اس اپلیکیشن کو لانچ کردیاجائے گا۔اْنہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے بعد عام شہری بھی اس اپلیکیشن کو استعمال کرسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کی اپنی پہلی سوشل میڈیا اپلیکیشن ہے اور آج ای آفس سافٹ ویئر ورڑن کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...