ہائی کورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت 10اگست کو ہوگی

0
175

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت 10 اگست کو ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10 اگست کو درخواست پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کردیا تھا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کو غیرمتعلقہ قرار دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گواہان پیش کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔