اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرائیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ جمہور کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے آئین میں تفصیلی ،لازمی طریقہ کار دیا گیا ہے، اس پر عمل درآمد ریاست پاکستان کے تمام اداروں پر لازم ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کااستحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت کیاندر انتخابات کاانعقاد یقینی بنانے کیلییفوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بر ممکن مدد فراہم کریں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...