بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

0
358

جموں(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پیر کو ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دیگوار تروان میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔