ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علما کونسل کے چیئرمین اور قائمہ کمیٹی برائے سائنسی تحقیق کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے عالمی اسلامی کانفرنس (رابطہ و ہم آہنگی)کے انعقاد کی منظوری کو قابل تعریف قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت کر رہی ہے۔ اس میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں کے 150 علمائے کرام، مفتیان عظام اور شیوخ شریک ہو رہے ہیں۔ دو روزہ کانفرنس 26 اور 27 اگست کو منعقد ہو رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ خادم حرمین شریفین کی منظوری سے اس کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں مملکت سعودیہ کی دلچسپی اور اس کی اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ کتاب و سنت کی روش کے مطابق دین اور دنیا میں امن و محبت پھیلانے کے سعودی عرب کے جذبہ کا بھی اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں اس کانفرنس کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جب کچھ تنازعات اور نفرتیں بھڑک رہی ہیں۔ یہ کانفرنس اس پیغام کا ثبوت ہے جو مملکت اسلام کی رواداری اور اعتدال پسندی اور بقائے باہمی کی دعوت کے بارے میں دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔سعودی عرب نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کرنا اور لوگوں میں پھیلنے والے نفرت اور تشدد کے جذبات کو کم کرنے کے لیے ایک شراکت دار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب ایک سلامتی اور امن کا ملک ہے۔ یہ یہ لوگوں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور اعتدال پسند اسلامی طرز فکر کے مطابق سب کے حقوق کے تحفظ کا خواہاں ہے۔شیخ عبدالعزیز نے کانفرنس کے مقاصد اور اس میں موجود اہم محوروں کی تعریف کی جو مسلمانوں کے درمیان اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنے، انتہا پسندیاور منحرف نظریات کو مسترد کرنے، ہم آہنگی کے حصول اور علما اور مفتیان کے درمیان نظریات اور تجربات کے تبادلے میں معاون ثابت ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...