اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کا تصور غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کے بغیر نامکمل ہے،ہمارے ملک کے جھنڈے میں سفید حصہ ملک میں اقلیتی برادری کی جگہ کی علامت ہے، معاشرے کے تمام طبقات اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ، کسی قوم میں اتحاد کے جذبے سے زیادہ طاقتور کوئی چیز نہیں ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے اقلیتوں کے قومی دن پر پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی میں غیر مسلم پاکستانی شہریوں کے کردار کو منا یا۔انہوںنے کہاکہ ہماری اقلیتی برادریاں پاکستانی قومیت کا بنیادی حصہ ہیں۔ آزادی کی جد وجہد سے لے کر آج تک پاکستانی اقلیتوں نے ملک کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ دفاع ہو یا تعلیم، صحت ہو یا سماجی خدمت، زندگی کے تمام شعبوں میں ہمارے غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آج کا دن ہماری توجہ قائد اعظم کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی اس تاریخی تقریر کی جانب مبذول کرتا ہے جس میں انہوں نے نئی ریاستِ پاکستان کے شہریوں کے لیے اصول مرتب کیے تھے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا تصور غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کے بغیر نامکمل ہے،ہمارے ملک کے جھنڈے میں سفید حصہ ملک میں اقلیتی برادری کی جگہ کی علامت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پہلے وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈال سے لے کر ڈاکٹر میرا فیلبس تک، ڈاکٹر روتھ فاؤ سے لے کر جسٹس دوراب پٹیل تک، ہمارے ملک کی نامور غیر مسلم شخصیات کی فہرست بہت طویل ہے جن کی عوامی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بین المذہبی ہم آہنگی ہماری قومی شناخت کی واضح خصوصیت ہے:پاکستان تکثیریت اور تنوع کا حامی ہے: ہمارا آئین ذات پات، نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی، سیاسی، مذہبی اور معاشی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے:مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانا، عوامی پالیسی کا مرکز بن چکا ہے، اور یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے وسائل مختص کیے ہیں اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیاں نافذ کی ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتوں کے قومی دن پر میں قوم کی تعمیر میں غیر مسلم پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے مستقل اور غیر متزلزل عزم کا یقین دلاتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، کسی قوم میں اتحاد کے جذبے سے زیادہ طاقتور کوئی چیز نہیں ہے، کیونکہ یہ اس کے تخیل کو طاقت بخشتی ہے اور مشکلات پر قابو پانے کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ قائد اعظم کا نصب العین ‘اتحاد، ایمان اور نظم’، ہمیں مشکلات سے نمٹنے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...