لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مداح روزانہ گلدستہ تحفے میں بھیجا کرتا تھا،مداح بہت کیوٹ ہوتے ہیں اور وہی ہمیں اسٹار بناتے ہیں۔۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہاکہ درفشاں سلیم نے بتایا کہ مجھے ساگ پسند ہے جب میں نے انسٹاگرام پر ساگ کی تصویر شیئر کی تو اس پر مداحوں نے بے تحاشہ کمنٹس کئے اور ایک مداح نے کہا کہ ہم آپ کو گائوں سے ساگ بنا کر بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں کی ٹی آر پی سے کوئی فرق نہیں پڑتا مداحوں کے تبصرے معنی رکھتے ہیں ،جب میں باہر گئی تو لوگوں نے کہا کہ آپ پر ڈرامے میں بہت ظلم ہورہا ہے تو مجھے لگا کہ مداحوں کو اداکاری پسند آرہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں درفشاں سلیم نے کہا کہ جتنے بھی مشہور ہوجائیں آپ اپنے والدین، رشتے داروں اور دوستوں کے لیے وہی رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں ایک تقریب سے گھر آئی اور میں نے جوتے ایسے ہی اتار دئیے وہیں سے امی کی آواز آئی کہ جوتے جگہ پر رکھو تو گھر میں آپ وہی ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...