اسلام آباد (این این آئی)چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ چین نے پاکستان، بنگلہ دیش، میانمار، میکسیکو سمیت تقریبا 80 ممالک میں چینی شہریوں کیلئے بیرون ملک سفر دوبارہ شروع کردیئے یہ چین کے پائلٹ پروگرام میں بیرون ملک گروپ کے دوروں کے لئے مقامات کی تیسری کھیپ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مقامات کی تعداد بڑھانے کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کی سمندر پار سیاحت کی صنعت گزشتہ ماہ کے دوران تیزی سے بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ مبصرین نے نشاندہی کی کہ مزید چینی مسافروں کی واپسی سے عالمی سیاحت کی صنعت کو بہت ضروری فروغ ملے گا اور عالمی معیشت میں امید پیدا ہوگی بیجنگ اسپورٹس یونیورسٹی میں تفریحی کھیلوں اور سیاحت کے پروفیسر جیانگ یی نے مشورہ دیا کہ بیرونملک سیاحت کا شعبہ مارکیٹ پر مبنی ہے اور بہت سی خدمات کی مصنوعات کو پیشگی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سیاحت کے شعبے میں پاک چین تعاون بڑھانے کے لیے چین میں پاکستانی سفارت خانے نے ڈسکور پاتھ?ے کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے جس میں پاکستان میں سیاحت کے اہم مقامات کے بارے میں معلومات اور بڑے عجائب گھروں، مالز اور ہوٹلوں کی آفیشل ویب سائٹس کے لنکس شامل ہیں۔ اس سے قبل بیجنگ کے پیلس میوزیم میں گندھارا آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان سے آنے والے 173 نوادرات کی نمائش کی گئی تھی۔ یہ چینی بھائیوں اور بہنوں کو یہ بتانے کے لیے ایک قدم ہے کہ پاکستان کیا پیشکش کر سکتا ہے۔ گوانگڑو میں پاکستان کے قونصل جنرل سردار محمد نے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کے لیے جغرافیائی جنت ہے۔ یہاں برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ، جھیلیں، پائن کے درخت اور آبشاریں ہیں، جو خاص طور پر ان لوگوں کے لئے پرکشش ہیں جو مہم جو سیاحت کے شوقین ہیں۔ دوست ممالک سے آنے والے سیاحوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں ٹور گائیڈ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سردار محمد نے سفری سہولتوں کو فروغ دینے میں پاکستان کی موجودہ کوششوں کا ذکر کیا۔ گوادر پرو کے مطابق سیاحت کے شعبے میں سنگ میل عبور کرنے کے لئے ٹاسک فورس برائے سیاحت پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہے۔ ہمیں بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ایک بہتر اور زیادہ محفوظ ماحول اور سفر میں آسانی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا آفتاب نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے گروپ ٹورازم کو فروغ دے سکتے ہیں تاکہ بین الاقوامی سیاحوں کے لئے خوشگوار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...