ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے کہا ہے کہ انڈین ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رویندرا جڈیجا نے کہا کہ پاک بھارت کے میچ میں فینز کی امیدیں زیادہ ہوتی ہیں کہ میچ جیتنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں اور بہترین پرفارمنس دیں۔رویندرا جڈیجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوتی ہے اور وہ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اترتی ہے، کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ آپ ہی جیتیں، آپ بس اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ میچ کے آخر میں اگر رزلٹ آپ کے حق میں نہ ہو تو آپ اس پر کچھ نہیں کر سکتے، سب سے اہم چیز یہی ہے کہ اپنا سو فیصد دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...