ویرات کوہلی کی انسٹاگرام سے پیسے کمانے کی تردید

0
459

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پیسے کمانے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں ہاپر انسٹاگرام ریج کی فہرست شائع کی گئی تھی جس میں رواں سال سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے سب سے زیادہ پیسے کمانے والوں کے نام شامل تھے۔فہرست میں دعوی کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں جبکہ اس فہرست میں بھارت سے بھی دو معروف شخصیات ویرات کوہلی کو 14ویں اور پریانکا چوپڑا کو 29ویں نمبر رکھا گیا تھا تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام سے پیسے کمانے سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگرچہ میں زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کر چکا ہوں اس کا میں شکر گزار اور مقروض ہوں تاہم سوشل میڈیا پر میری کمائی کے بارے میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔