گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا میرے ہو جا ریلیز کر دیا گیا

0
115

کراچی(این این آئی) پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا میرے ہو جا ریلیز کر دیا گیا۔راحت فتح علی خان کی میوزک ویڈیو میں اداکارہ کنزی ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی نے ایک ساتھ پرفارم کیا ہے۔کنزی ہاشمی اور کرن واہی کی جوڑی کے پاکستان سمیت سرحد پار بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور گانے میں پڑوسی ملک کے اداکار کے ساتھ ساتھ کنزی ہاشمی کو بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 6 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک عرصے سے راحت فتح علی خان کے گانے کا انتظار تھا۔ ایک صارف نے کہا کہ راحت صاحب کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے ان کا گانا اور اس کے بول بہترین ہیں جبکہ عکسبندی بھی متاثر کر رہی ہے۔