لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار ماہرہ خان مختصر سیریز رضیہ میں جلوہ گر ہوں گی جس کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔شارٹ سیریز رضیہ میں ماہرہ خان بہت مضبوط کردار میں نظر آئیں گی، سوشل میڈیا پر رضیہ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں وہ برے سماجی رویوں کے خلاف کچھ سنجیدہ سوالات اٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔ٹیزر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ مسئلہ گوشت نہیں، مسئلہ بھوک ہے، اس کیپشن سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رضیہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی، زیادتی اور ان کے حقوق کے بارے معاشرے کی اصلاح کے پہلو شامل ہوں گے۔ماہرہ نے ٹیزر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ اس کہانی کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں، بہت جلد آپ کو رضیہ کی دنیا میں خوش آمدید کہا جائے گا، ہماری تمام نیک نیتی اور محنت رنگ لائے گی۔خیال رہے کہ اس شارت سیریز میں ماہرہ خان مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ محب مرزا، محسن علی اور مومل شیخ بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گے، مختصر سیریز رضیہ (کل)18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔