عمران خان کی جیل میں انگریزی ترجمے والے قرآن مجید کی درخواست

0
157

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل میں انگریزی ترجمے والے قرآن مجید کی درخواست دی ہے۔رکن پی ٹی آئی کور کمیٹی شعیب شاہین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے جیل میں انگریزی ترجمے والے قرآن مجید کی درخواست دی ہے۔خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔