فلم انڈسٹری کی طرح پی ٹی وی کو بھی اپنوںنے تبا ہ کیا ‘ عرفان کھوسٹ

0
180

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ جس طرح فلم انڈسٹری کو اپنو ںنے برباد کیا اسی طرح پی ٹی وی کو بھی اس کے اپنوںنے ہی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، ایک دور تھا جب پی ٹی وی کا ڈرامہ لگتا تھا تو بازار اور شاہراہیں سنسان ہو جایا کرتی تھیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ” وارث ” ” اندھیرا اجالا ”،” ہوائیں”” جانگلوس ”اور اس جیسے درجنوں شاہکار ڈرامے تھے جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔ اب پی ٹی وی پر ایسا کوئی ڈرامہ نہیں بنتا جس سے لوگ نجی چینل چھوڑ کر پی ٹی وی کی طرف آئیں ، اب بھی وقت ہے اپنی اصلاح کر کے پی ٹی وی کا عروج واپس لایا جا سکتا ہے ۔