سمجھ نہیں آتی لوگوں کو دوسروں کی شادی کی اتنی فکر کیوں ہوتی ہے ‘ ریشم

0
163

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی لوگوں کو دوسروں کی شادی کی اتنی فکر کیوں ہوتی ہے ، جس کی شادی ہونی ہوتی ہے اس کو اور اس کے گھر والوں کو پتہ بھی نہیں ہوتا اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کا طوفان چل رہا ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میرے خیال میں یہ انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے کہ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کی جائے یا اس کے حوالے سے کوئی جھوٹی خبر یا افواہ پھیلائی جائے ۔ اگر کسی اداکار یا اداکارہ کی شادی ہے تو وہ خود اس کا اعلان کر دے گا دوسروں کو اس کی کیا ضرورت ہے کہ وہ اس کی اطلاع دیں ۔ ریشم نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہماری ناکامی اور آگے نہ بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنے کام سے کام نہیں رکھتے اور دوسروں کی زندگی کے معاملات میں خواہ مخواہ مداخلت کرتے ہیں بلکہ یہ ہماری سوسائٹی کا مزاج بن چکا ہے ۔