آئین کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات کروائے جائیں ،شازیہ مری

0
189

اسلام آبا د(این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئین کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات کروائے جائیں ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ حلقہ بندی انتخابات کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ آئین پر عمل کرنا ہوگا 90 دن کے اندر عام انتخابات لازمی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے سیاسی اور معاشی حالات کسی بحران کے متحمل نہیں ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے۔