راولپنڈی(این این آئی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی جمعہ کو راولپنڈی میں سابق رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر گئے اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب سے ملاقات کی۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نگراں وزیر اطلاعات بننے پر مرتضیٰ سولنگی کو مبارک پیش کی اور دعا کی کہ آپ اس قومی ذمہ داری میں سرخرو ہوں۔ نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مریم اورنگزیب کے اہل خانہ اور بچوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر نے مریم اورنگزیب کو 16 ماہ میں وزارت اطلاعات کو بہترین انداز سے چلانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا (ترمیمی) بل 2023ء کی شاندار قانون سازی آپ کے جمہوری مزاج اور مشاورت کے ہنر کا کمال ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کارکردگی کا جو معیار قائم کیا، کوشش ہوگی اس کا تسلسل جاری رکھ سکوں۔ نگران وزیر اطلاعات نے مریم اورنگزیب سے ملک کی مجموعی صورتحال اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں آمد پر مریم اورنگزیب نے اپنی والدہ طاہرہ اورنگزیب اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ مرتضیٰ سولنگی کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ نگراں وزیر اطلاعات نے نیک تمنائوں کے اظہار اور مبارک باد پر طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگزیب، حسن اورنگزیب اور دیگر اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...