شاہ سلمان کی دعوت پر ایرانی صدر کی آمد کے منتظر ہیں، سعودی وزیر خارجہ

0
212

ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ شاہ سلمان کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے منتظر ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ریاض میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران مشترکہ مفادات پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بھائی چارے کی بنیاد پر سعودی ایران تعلقات کے نئے دور کو دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات درست راستے پر ہیں، ہم سعودی عرب ایران تعلقات میں پیشرفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ سے بات چیت کامیاب رہی، ملاقات میں وسیع بنیادوں پر مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔