کنمنگ ایکسپو میں پاکستانی دستکاریوں کی زبردست مانگ

0
187

اسلام آباد (این این آئی)ساتویں چینـجنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی دستکاریوں کی زبردست مانگ، پاکستانی قیمتی پتھر ، چمڑے کی جیکٹ، فٹ بال اور زیورات بہت سے چینی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ساتویں چینـجنوبی ایشیا نمائش اور 27 واں چین کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ صوبہ یوننان کے دارالحکومت کنمنگ میں شروع ہوا، پانچ روزہ نمائش چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے تجارتی اور کاروباری تعلقات کے لئے خاطر خواہ حوصلہ افزائی کریگی۔گوادر پرو کے مطابق ایک پاکستانی نمائش کنندہ مظفر نے کہا کہ چینـجنوبی ایشیا نمائش صوبہ یوننان میں سب سے بڑی ایکسپو ہے،ہم چند سا لوں سے اس ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں، قالینوں اور اسکارف کی نمائش کر رہے ہیں رواں سال چونکہ کووڈ 19 ختم ہو چکا ہے، زیادہ سے زیادہ نمائش کنندگان اور زائرین یہاں آ رہے ہیں۔ اس سال ایکسپو میں تقریبا 300 پاکستانی شرکت کر رہے ہیں جن میں 60 سے زائد نمائش کنندگان اور 40 مندوبین اور دیگر شامل ہیں۔ پاکستانی قیمتی پتھر ، چمڑے کی جیکٹ، فٹ بال اور زیورات بہت سے چینی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اور پاکستانی نمائش کنندہ جو کئی دہائیوں سے چین میں کاروبار کر رہے ہیں نے کہا کہ پاکستانی روایتی دستکاریاں بشمول پیتل اور لکڑی کے فرنیچر چینی صارفین میں بہت مقبول ہیں، جو ہمیشہ ایکسپو میں تیزی سے فروخت ہوتے ہیں،یہ پہلا موقع ہے جب وہ چینـجنوبی ایشیا ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ ایونٹ میں چمڑے کی جیکٹس اور فٹ بال لے کر آئے تھے۔گوادر پرو کے مطابق نمائش کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے طویل مدتی کاروباری مواقع حاصل کرسکتے ہیں جو فروخت کے حجم سے زیادہ اہم ہے۔ میں نے یہاں بہت سے نئے کاروباری شراکت داروں سے ملاقات کی ہے۔کمبوڈیا کی ایک نمائش کنندہ نے ہمیں بتایا کہ اس نے ایکسپو میں بہت سارے وی چیٹ رابطے شامل کیے۔ وی چیٹ فروخت کو آسان بناتا ہے،میں چینی گاہکوں سے رابطہ کر سکتا ہوں اور مومنٹ فنکشن کے ساتھ اپنی مصنوعات کا تعارف پوسٹ کر سکتا ہوں،ہم عام طور پر بین الاقوامی لاجسٹکس کے ذریعے سامان بھیجتے ہیں۔