اسلام آباد (این این آئی)چین کے سنکیانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں چائنا یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں پانچ روزہ پاکستانی مینگو فیسٹیول کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ پاکستانی آم پاکستان کے زرعی منظرنامے اور ثقافتی تانے بانے میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، وہ اپنے لذیذ ذائقے اور شاندار مہک کے لیے مشہور ہیں، جو عالمی سطح پر پھلوں کے شوقینوں کے دلوں کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق قادر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ارومچی میں پاکستان مینگو فیسٹیول اس پسندیدہ پھل کی نمائش کر رہا ہے، جس سے زائرین کو پاکستانی آم کی اقسام جیسے سندھڑی، چونسہ، انور رتول اور دیگر کا مزہ چکھنے کا موقع ملیگا۔ ان کے مطابق یہ تقریب نہ صرف ذائقہ کی کلیوں کیلئے ایک دعوت ہے بلکہ ثقافتی تبادلوں اور اقتصادی شراکت داری کی مضبوطی کی علامت بھی ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں آنے والے زائرین مختلف پاکستانی مصنوعات، ٹیکسٹائل، دستکاری اور بہت کچھ کی نمائش کرنے والے اسٹالز دیکھ سکتے ہیں،یہ ثقافتی تبادلہ تفریق کو ختم کرتا ہے، ثقافتی سفارت کاری میں سہولت فراہم کرتا ہے اور باہمی احترام اور تجسس پر مبنی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ حکومت ارمچی کی دعوت پر سینیٹر رانا محمود الحسن سینیٹ آف پاکستان کے چھ رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ملتان سے آم کے 20 سرکردہ برآمد کنندگان اس ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یہ بات قابل غور ہے کہ اس ایکسپو میں پاکستان سمیت 40 ممالک شرکت کر رہے ہیں، جس میں متعدد پاکستانی نمائش کنندگان ملک کی ثقافتی اور روایتی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...