اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں میں چار ماہ لگیں گے،یہ اعلان پیپلزپارٹی کیلئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدنگی سے نظر ثانی کرے۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے نئی حلقہ بندیوں میں چار ماہ لگیں گے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدنگی سے نظر ثانی کرے۔ شیری رحمن نے کہاکہ اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنے کا مقصد انتخابی تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سی سی آئی اجلاس میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کی توثیق کی تھی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیلی نہیں ہونگی۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ووٹرز عام انتخابات کی تاریخ کے منتظر تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں، انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی اور عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ آئین الیکشن کمیشن کو اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دنوں میں انتخابات کا پابند کرتا ہے ، الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
مقبول خبریں
حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی...
ایک خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے پاکستان کے دوست ملک...
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی بیٹی ہیں،...
اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام اّباد پولیس سے کہہ دیا کہ اسلام آباد کے امن و امان کو...
شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللہ کو کیا جواب دوں گی،ہانیہ عامر
کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللہ تعالی کو...
فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ،شہد ،زیتون ، کھجورکھانا میرے معمول میں شامل...
لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ و میزبان فضا ء علی نے کہا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور اس...