لاہور (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں پڑگئیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں پی ٹی آئی کے 2 گروپ آمنے سامنے آگئے اور اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کی میٹنگ کی تفصیلات اور ریکارڈنگ باہر نکلنے پر رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار قرار دیا اور الزامات بھی لگائے۔ذرائع کے مطابق کئی اراکین کی رائے ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اب سنجیدہ معاملات پر گفتگو نہیں ہوسکتی۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ایک ممبر نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ یہاں کمیٹی میٹنگ میں ایک غدار بیٹھا ہوا ہے۔ عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر غدار کی نشاندہی کردوں گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں غدار قرار دینے والے ممبر سے عمر ایوب مسلسل رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...