اسلام آ باد(این این آئی)تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ نے اسلام کوٹ تھر میں ماروی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش200000 ڈالر کی لاگت سے تین ماہ میں مکمل کی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق سینو سندھ ریسورسز لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل ) نے اعلان کیا ہے کہ تزئین و آرائش کے بعد اسٹیڈیم عوام کے لیے کھلا ہے، یوم آزادی کی مناسبت سے اسلام کوٹ اور تھر بلاک ون پراجیکٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ اور جشن آزادی کی تقریب نے سیکڑوں مقامی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا اور متعدد معززین نے شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق چیئرمین مینگ ڈونگہائی کی قیادت میں ایس ایس آر ایل اور ٹی سی بی ون انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تھر بلاک 1 انٹیگریٹڈ انرجی پروجیکٹ شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے اپنے ماتحت اداروں ایس ایس آر ایل اور ٹی سی بی ون کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ڈونگہائی نے کہا کہ کرکٹ بلاشبہ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔ ہم اس علاقے کے نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ تعلقہ اسلام کوٹ میں ٹان کمیٹی کے چیئرمین کملیش کمار نے تھر بلاک ون منصوبے کی مقامی برادری کے لیے قابل ستائش خدمات کو سراہا۔
مقبول خبریں
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...