اسلام آباد (این این آئی)چین نے پاکستانی خشک مرچ کی درآمد کی باضابطہ منظوری دیدی،یہ منظوری خاص طور پر پاکستان میں اگائی جانے والی کیپسکم انیوم ایل پلانٹ سے مرچوں سے متعلق ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا (جی اے سی سی)نے پاکستان سے خشک مرچوں کی درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک قابل ذکر پیش رفت ہے۔ یہ فیصلہ جاری ہونے والے ایک پروٹوکول میں تفصیل سے پاکستانی مرچوں کے لیے غذائیت سے متعلق ضروریات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ منظوری خاص طور پر پاکستان میں اگائی جانے والی کیپسکم انیوم ایل پلانٹ سے مرچوں سے متعلق ہے۔ یہ اقدام وسیع چینی مارکیٹ میں ان مرچوں کے داخلے کی نشاندہی کرتا ہے ، جیسا کہ سرکاری اعلان میں اجاگر کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پروٹوکول درآمد شدہ مرچ کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کئی شرائط مقرر کرتا ہے۔ ان میں ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک، مرچ کی کاشت اور پروسیسنگ اداروں کے لئے لازمی رجسٹریشن، کیڑوں پر قابو پانے کے اقدامات اور قبل از برآمد پروٹوکول کی تعمیل شامل ہے۔ مزید برآں، پیکیجنگ کو مخصوص معیارات پر پورا اترنا ہوگا، اور مرچوں کو پاکستان اور چین پہنچنے پر معائنہ کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا. گوادر پرو کے مطابق چائنا پاکستان ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل انفارمیشن پلیٹ فارم (سی پی اے آئی سی) سے بات کرتے ہوئے پاک چین سرخ مرچ کنٹریکٹ فارمنگ میں شامل سی ایم ای سی گروپ کے منیجر شی جیان لونگ نے حالیہ پیش رفت کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا۔ یہ اعلان چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان تقاضوں کا مقصد ٹریسیبلٹی کو یقینی بنانا ہے، جو معیار اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ مینیجر نے کاروباری اداروں کے لئے اس کے امکانات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا ان معیارات کو پورا کرنے سے نہ صرف چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے بلکہ کاروباری اداروں کو دیگر پریمیم مارکیٹوں کے لئے مسابقتی پوزیشن بھی ملتی ہے۔ وسیع تر مضمرات پر روشنی ڈالتے ہوئے، چینی مینیجر نے تجویز دی کہ اس طرح کی پیش رفت پاکستان میں دیگر شعبوں کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں قدم رکھنے کی ترغیب دے سکتی ہے، جو ان کی پیداوار کے فطری معیار اور انفرادیت سے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تھرڈ پارٹی سروس فراہم کرنے والوں کے لئے بھی ایک نعمت ہے تاکہ کاشتکاروں کو پیداوار اور معیار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...