نسیم وکی نے اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے عملی کاوشوں کا آغاز کر دیا

0
171

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار، رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی نے اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے عملی کاوشوں کا آغاز کر دیا ،عثمان پیرزادہ کے ساتھ مل کر رفیع پیر تھیٹر پر فیملی اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے ۔ نسیم وکی نے بتایا کہ اب جو اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے کم از کم مجھے تو اس کی سمجھ نہیں آرہی ۔ فیملیوں کو اسٹیج ڈرامہ کی طرف واپس لانے کے لئے عملی کاوشیں شروع کی ہیں اور اس کے لئے عثمان پیرزادہ سے رابطہ ہوا ہے جس کے تحت رفیع پیر تھیٹر پر فیملی اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔