اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ صدر نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، یہ بڑا سنگین جرم ہوا ہے۔ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ صدر صاحب کے ٹوئٹ کی بات کریں تو صدر عہدے کی پاکستان میں 4 حیثیتیں ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ صدر سربراہ ریاست ہے، پارلیمنٹ کا حصہ ہے، آئی ایم ایف کے سارے ایگریمنٹ صدر کے نام پر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوتھا یہ کہ صدر پاکستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔انہوںنے کہاکہ جہاں آئینی عہدے کی حکم عدولی ہو جائے وہاں نتیجہ آرٹیکل 6 نکلتا ہے، آرٹیکل 186 صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ معاملے کا ازخود نوٹس لے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر جاری کیے گئے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کر تھی۔صدر علوی نے کہا تھا کہ اللہ گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ میں ان بلز سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے اپنے عملے کو کہا کہ بل کو بغیر دستخط کے واپس بھیجیں، میں نے عملے سے کافی بار تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...