لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پورے ملک سے لوگ لاہور کے جلسے میں شریک ہوں گے اور مینار پاکستان بھرے گا ،عمران نیازی کو نہیں چھوڑیں گے ،نواز شریف نے پی ڈی ایم کو یقین دلایا ہے جب متفقہ فیصلہ ہو گا تو(ن) لیگ استعفے پیش کر دے گی۔ منشیات کیس میں عدالت میں پیش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اے این ایف والے : منشیات فروشوں کوطلب کرکے ڈراتے رہے اور میرے خلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ ہوئی، پھر ان کی منتیں ترلے بھی کئے گئے ، جن لوگوں کو میرے خلاف بیان دینے کے لئے بلایا گیا انہوںنے میرے حق میں بیان دیا ۔ میں نے آمدن کا باقاعدہ ٹیکس دیا ،کہتے تھے میری آسٹریلیا میں دو ارب کی جائیداد ہے پھر 14 کروڑ پر آ گئے ،وہ کہاںگئی، آج تک میری کوئی خفیہ جائیداد سامنے نہیں لائے ،ایک کیس میں منشیات سے اثاثے بنانے اور دوسرے مقدمے میں کرپشن کے ذریعے بنانے کا الزام عائد کیا لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ میرے تمام اکائونٹس منجمد ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کل فیصل آباد میں ورکرز کنونشن ہوا ہے، تھانہ ملت ٹاون اور تھانہ کوتوالی میں 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں، اندازوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کا گرائونڈ 13 دسمبر کو بھرے گا ،عمران خان سن لیں اب ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے ،آپ کو جیل بھیجیں گے اور ایک چیز کے علاوہ اے سی سمیت تمام سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد نواز شریف کی بات ہمارے لئے حکم کا درجہ رکھتی ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...