راولپنڈی (این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی سید محمد اعجاز نے مسز انجم قریشی اور ان کے شوہر غفران احمد قریشی کی درخواست پر ان کا بینک لاکر توڑنے کے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت سے جاری ہونے والے حکم میں کہاگیا کہ مدعی مسز انجم قریشی کے مطابق انہوںنے اپنی بیٹی کے ساتھ حبیب بینک میں مشترکہ اکائونٹ کھول رکھا ہے اور لاکر حاصل کیا جس میں بارہ تولے سونا موجود تھا مگر ان کا لاکر توڑ دیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا جارہاہے۔ عدالت نے مکمل سماعت کے بعد جاری ہونے والے حکم میں کہا کہ حکام کے مطابق انہوںنے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے مدعی کو نوٹس دیا تھا جس کے بعدایک ٹیم کی موجودگی میں لاکر توڑا گیااس میں کچھ نہیں تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ ایف آئی اے حکام کے پاس یہ معاملہ تحقیقات کیلئے موجود ہے تاہم انہوںنے انکوائری نہیں کی متعلقہ تفتیشی افسر ایف آئی اے کی سب انسپکٹر افشاں نورین پر لازم ہے کہ وہ لاکر توڑ نے کے موقع پر موجود تمام افراد سے تحقیقات کریں لیکن اس نے نہیں کیں اور مدعی کی درخواست پر بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا جو غیر قانونی ہے۔حکم کے مطابق افشاں نورین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کیس کے حقائق کی تحقیقات کرے اور تمام لوگوں کو اس میں شامل کیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...