پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ،بیرسٹر گوہر نے پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا

0
153

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے دور ان پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر نے پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ تفصیلی جواب میں تمام حقائق کو واضح کیا ہے۔ممبر نثار درانی نے کہاکہ کیا اپ جواب کی روشنی میں دلائل اج دینا چاہیں گے؟ ۔بیرسٹر گوہر نے دلائل دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیااور کہاکہ الیکشن کمیشن دلائل دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت دے۔لیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو دلائل کے لیے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کر لی ۔ ممبر نثار درانی نے کہاکہ ہم اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ائندہ عام انتخابات کے لیے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر چکا ہے، دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی ائی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی ائی انٹر پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔