اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے شفافیت اور شکایت کے ازالے کیلئے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ انہیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھے میسر آئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...