سابق صدر ٹرمپ کی سیاسی حریفوں سے انتقام لینے کی دھمکی

0
100

واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بن کر وائٹ ہاو?س میں واپس آئے تو اپنے سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کریں گے جو اْن کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ 2016 کی صدارتی دوڑ میں اْنہوں نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو جیل میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ڈالا نہیں تو کیا اب اْنہیں ایسا نہ کرنے پر افسوس ہے؟جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر بن کر وائٹ ہائوس میں واپس آیا تو اپنے سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو میرے ساتھ کیا جا رہا ہے کیوں کہ اب ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں ہے کیونکہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیسز کے پیچھے امریکی صدر جو بائیڈن ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ عورت جس سے میں کبھی نہیں ملا، اس نے مجھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا، اس کے پیچھے ڈیموکریٹس ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن خراب کرنے اور خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے متعدد معاملات میں اس وقت 91 ویں کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق کیس میں باقاعدہ گرفتاری اور پھر رہائی ہوئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 کے الیکشن مداخلت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو فْلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش کیا۔ امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدرکی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہتھیار ڈالنیکی مہلت ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی پیش ہوئے تھے۔ تاہم ٹرمپ فلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش ہونے کے بعد 2 لاکھ ڈالرکی ضمانت کرواتے ہوئے واپس اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہوگئے۔