کراچی (این این آئی)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے’ مینیک ڈپریشن ‘ میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا سابق ماڈل اور فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کو دیا گیا پوڈکاسٹ انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ماہرہ نے 6 سے 7 برسوں سے شدید ڈپریشن اور انزائٹی میں مبتلا رہنے کا اعتراف کیا ہے۔انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ فلم رئیس کے بعد ہونے والے تنازع نے مجھے توڑدیا تھا، فلم ‘ رئیس’ اور فلم ‘ورنہ ‘ کی ریلیز ہونے کے بعد ہر چیز بہتر سمت جارہی تھی جب یہ تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد دونوں ملکوں میں مجھے ٹرول کیا جانے لگا، میرے خلاف مستقل متنازع ٹوئٹس کی جانے لگیں اور مجھے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں، مجھ پر شدید تنقید کی جارہی تھی میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا، مجھے ڈپریشن کے اٹیک آنے لگے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ’ فلم کی ریلیز کے بعد اس تنازع کے سبب دونوں ملکوں کی میڈیا اسکرین پر میری وہ تصویر بار بار دکھائی جانے لگی، اس تمام معاملے نے مجھے اندر سے کہیں توڑ دیا تھا، میں شدید انزائٹی میں جانے لگی تھی ایک دن مجھے پینک اٹیک آیا اور میں بے ہوش ہوگئی جس کے بعد میں نے تھراپی کا فیصلہ کیا۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں سو نہیں پاتی تھی میرے ہاتھ کانپا کرتے تھے لہٰذا میں نے سائیکاٹرسٹ کے پاس جانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مجھے پتا چلا کہ میں مینک ڈپریشن کا شکار ہوں، میں نے ایک نہیں کئی سائیکاٹرسٹ سے رہنمائی کی ،اس وقت مجھے میری فرینڈز اور فیملی نے بہت سپورٹ کیا لیکن سب باہر کی سپورٹ تھی میں اندر سے اضطراب اور بے چینی کا شکار تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...