ممبئی (این این آئی)لیجنڈ ادکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ والد نے برادری سے باہر شادی کی جس پر ان کی بہت مخالفت ہوئی تھی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سروجنی نائیڈو نے برادری سے باہر شادی کرنے پر بھی والد کی حمایت کی تھی۔انہوںنے کہاکہ سروجنی نائیڈو میرے والد ہرونش رائے بچن کی بڑی مداح تھیں، والد نے ذات سے باہر شادی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا، اس وقت ہم الہ آباد میں رہتے تھے اور اپنی ذات سے باہر شادی کو گناہ سمجھا جاتا تھا۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ اس زمانے میں جب میرے والد، والدہ کو لے کر الہ آباد آئے تو لوگوں نے ان کی بہت مخالفت کی، سروجنی نائیڈو پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے والد کو دلاسا دیا اور انہیں جواہر لعل نہرو سے بھی ملوایا جو الہ آباد میں ہی مقیم تھے۔انہوںنے کہاکہ میں 1942 کی بات کر رہا ہوں، والد کا تعلق اتر پردیش سے جبکہ والدہ سکھ گھرانے سے تھیں، دونوں خاندانوں نے کچھ عرصے اس شادی کی مخالفت کی لیکن بعد میں آمادہ ہوگئے اور رشتے جڑ گئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...