لاہور( این این آئی)نامور اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کا جو دل چاہے آپ دوسروںکے بارے میں کہہ دیں ، کچھ لوگ تو منفی تاثر دے کر خود تو سکون کی نیند سو جاتے ہیں لیکن جس کے بارے میں یہ تاثر قائم کیا جاتا ہے اس کی نیندیں برباد ہو جاتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عمران اشرف نے کہا کہ اگر آپ کو کسی سے اختلاف ہے ، کسی کی کوئی عادت بری لگتی ہے تو اسے بیان کرنے کا ایک طریقہ اور سلیقہ ہوتا ہے ، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کے پاس سوشل میڈیا ہے تو آپ کو کسی کی بھی پگڑی اچھالنے اور دل آزاری کرنے کا لائسنس مل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم میسر آگیا ہے تو اس سے مثبت بات پھیلائی جانی چاہیے نہ کہ طوفان بد تمیزی برپا کیا جائے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...