ماسکو(این این آئی) روس کے وفاقی سنسر بورڈ Roskomnadzor نے +LGBTQ سے متعلق مواد کیخلاف حکام کو شکایت درج کرانے کیلئے آن لائن فارم کا اجرا کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسکومنیڈزر کے ڈپٹی ہیڈ واڈم سوبوٹِن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایجنسی آج سے ان سائٹس کو بلاک کرنا شروع کر دے گی جو اطلاع موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اپنے پیج سے LGBTQ کا مواد حذف نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں LGBTQ مواد کیخلاف رپورٹیں اور شکایات موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ہم خود ان کی نگرانی کررہے ہیں اور اسی بنیاد پر ماہرانہ فیصلے کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے دسمبر 2022 میں ملک بھر میں LGBTQ پروپیگنڈا کو غیر قانونی قرار دینے والے ایک قانون پر دستخط کیے تھے۔ فوری طور پر کتابوں کی دکانوں اور لائبریریوں نے ان کتابوں کو ہٹانا شروع کر دیا جو ممکنہ طور پر اس قسم کے مواد پر مبنی تھیں جبکہ ٹیلی ویژن اور ویڈیو گیم میں بھی اس قسم کے مواد کیخلاف ایکشن لیا گیا
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...