نئی دہلی (این این آئی)جنگی جنون میں مبتلابھارت نینئی دہلی میں ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس کے دوران پاک چین سرحدوں پر فضائی مشقوں کا شیڈول جاری کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی فضائیہ9اور10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والی جی 20 سمٹ کے دوران 4 سے14 ستمبر تک پاک چین سرحد پر بڑی تربیتی مشقوں کی تیاری کررہی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بھارتی ایئر فورس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ مشقیں شمالی سیکٹر کے کئی علاقوں بشمول لداخ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور پنجاب میں کی جائیں گی، اور ان مشقوں کا کوڈترشول ہے۔ان مشقوں میں لڑاکا طیاروں کے تمام بڑے بیڑے بشمول رافیل، میراج 2000 اور Su-30MKIs مشقوں میں موجود ہوں گے۔اس کے علاوہ اس مشقوںمیں چینوک اور اپاچی سمیت ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہوں گے۔ گاروڈ اسپیشل فورسز، آئی اے ایف کی ایک ایلیٹ یونٹ، بھی مشقوں کا حصہ ہوگی۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...